اسداشرف ملک کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد

اسداشرف ملک کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلی سندھ و سابقہ فرسٹ کلاس کرکٹراسد اشرف ملک نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو آئی آئی سی چیمپیئن ٹرافی میں اوول کے میدان پر بدترین شکست پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے مبارکباد کے بیان میں ماہ مبارک میں فتح کی خوشخبری اور عید سے پہلے عید کی خوشیاں دینے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔خصوصا کپتان سرفراز احمد کی شکل میں ایک با صلاحیت کھلاڑی ملا ہے جس میں پوری قائدانہ صلاحیت ہے جس کی بنا پر وہ آج قوم کو فتح کی شکل میں تحفہ دیا ہے.ٹیم پاکستان نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور روایتی حریف کو ہراکر قوم کے دل جیت لیے ہیں۔پوری قوم اپنی فاتح ٹیم کا شاندار اور بھرپور استقبال کریگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...