پاکستان ائیر فورس کے وفد کی پیرس میں ہوابازی نمائش میں شرکت

پاکستان ائیر فورس کے وفد کی پیرس میں ہوابازی نمائش میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(پ ر) پاکستان ایئر فورس کے وفد نے پیرس میں 52ویں چار روزہ ہوابازی کی نمائش میں شرکت کی جو آج سے لا بورجے پاغک دیس ایکسپوزیشن پیرس میں شروع ہے۔ اس پروقار افتتاحی تقریب میں پاکستانی وفد، سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحق اور دنیا کے دوسرے حصوں سے آئے ہوئے 300 سے زائد وفود نے شرکت کی۔ فرانس کے صدر ایمینول میکرون نے دفاعی، کاروباری نوعیت کے جہازروں اور لڑاکا طیاروں کے شاندار ہوائی کرتب اور مظاہروں کے درمیان اس نمائش کا افتتاح کیا۔ بعدازاں، سفیر پاکستان اور وفد کے اراکین نے نمائش کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان معین الحق نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تاریخی اور دفاعی شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں۔ وفد کے اراکین پیرس میں اپنے قیام کے دوران دوسرے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور متعلقہ شعبے میں نئی راہوں کے اپنے تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ پیرس میں بین الاقوامی ہوابازی کی نمائش کے انعقاد سے پوری دنیا سے ایروناٹک، ڈیجیٹل اور ایئرسپیس سیکٹر سے تعلق رکھنے والے لوگ اکھٹے ہوتے ہیں۔ تقریبا 2,300 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان، 30ممالک اور پوری دنیا سے 300 سرکاری وفود اس عالمی نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔2015 میں پاکستان نے تین جے ایف 17 تھنڈر کیساتھ 51ویں پیرس ایئرشو میں شرکت کی تھی۔