محکمہ موسمیات کا پری مون سون کی لہریں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کا پری مون سون کی لہریں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

پشاور (سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات پاکستان (پاکستان میٹریو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ(PMD) نے پیش گوئی کی ہے کہ پری مون سون کی لہریں پیر سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے ملک کے بالائی اوروسطی حصوں میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ طوفان باد و باران اور تیز ہوائیں پیر19جون سے جمعہ23جون 2017 تک ہزارہ،پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژنز میں چلنے کابھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ آسمانی بجلی کے ساتھ تیزہوائیں اور طوفان باد و بابان کی پیر کی شام سے ہفتہ کے روز تک مالاکنڈڈویژن کے مختلف مقامات پر بھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں تمام متعلقہ حکام اور ادارو ں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس سلسلے میں تمام ضروری پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ اس ضمن میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصانات سے بچایا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...