تخت بھائی ،ساڑو ں شاہمیں کومبنگ آپریشن ،4جراء پیشہ ،60مشتبہ گرفتار

تخت بھائی ،ساڑو ں شاہمیں کومبنگ آپریشن ،4جراء پیشہ ،60مشتبہ گرفتار

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) پولیس کا تھانہ ساڑوشاہ کی حدودمیں کومبنگ آپریشن۔02مجرمان اشتہاری، 02جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں سمیت60مشتبہ افرادگرفتار۔05غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج۔ اسلحہ بھی برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی میں اے ایس پی تحت بھائی علی بن طارق ،ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ بشیر خان ہمراہ سرکل ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ، ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب کومبنگ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔ تھانہ ساڑو شاہ کے ملحقہ علاقوں ستار خان کلے، بابا جی سیرئے اور غفار خان کلے وگردونوح میں کومبنگ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس میں02مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 02سہولت کاروں سمیت60مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا۔آپریشن کے دوران 120 مکانات چیک کرکے05غیر رجسٹرڈ کرایہ دارکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔جبکہ اس آپریشن کے دوران01کالاکوف ،01پستول اور76 عددکارتوس بھی برآمد کی گئی۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 70مختلف گاڑیاں وموٹر سائیکلیں اور180افراد کا ڈیٹا چیک کیا جس میں 35غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس کی گئی جبکہ40افراد کو زیر دفعہ 107/151اور20افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...