رستم ،سکینڈ ائیر کے طالب علم نے خودکشی کرلی

رستم ،سکینڈ ائیر کے طالب علم نے خودکشی کرلی

رستم (نمائندہ پاکستان)رستم میں ایف ایس سی کے طالبعلم نے خود کو خون میں لت پت کرکے ابدی نیند سلا دیا ۔ واقعات کے مطابق رستم کے ملحقہ علاقہ کمر گئی کا رہا ئشی معظم علی نے تھانہ رستم میں بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا شاہد حسین نے افطار سے کچھ دیر پہلے والدہ سے کسی بات پر زبانی تکرار کی جس پر شاہد حسین نے رنج کو بر داشت نہ کرتے ہوئے افطاری کے چندمنٹ بعد گھر سے نکل کر خود پر بمسلح آتشین فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہو کر دنیا کو خیر باد کہ دیا رستم پولیس نے روز نامچہ 174 دریافت درج کر دیا ادھرعوامی خلقوں کے مطابق مختلف چہ می گوئیاں گردش کررہی ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع کی جا تی ہے۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...