تخت بھائی میں ہوائی فائرنگ اور دوسرے واقعات میں ایک جاں بحق ،1 زخمی

تخت بھائی میں ہوائی فائرنگ اور دوسرے واقعات میں ایک جاں بحق ،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپین ٹرافی کے خوشی میں ہوائی فائرنگ اور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ چراغ دین کلے میں نا معلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے آجمل خان ولد باچا خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی دوسری واقعہ میں پاک بھارت کرکٹ میچ کی جیت میں زبردست ہوائی فائرنگ سے نامعلوم سمت سے انے والے اندھی گولی لگنے سے پندرہ سالہ نوجوان سعید خان ولد رضوان خان سکنہ مدے بابا شدید ذخمی ہو گئے جنہیں فوری طور طور ایم ایم سی ہسپتال مردان منتقل کیا گیا ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تفشیش شروع کی ہے یاد رہے کہ میچ کے جیت کے خوشی میں تحصیل بھر میں ہوائی فائرنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ رات بھر جاری تھا