بونیر ،کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں فائرنگ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

بونیر ،کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں فائرنگ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک کے جیت کی خوشی میں فائرنگ نوجوانوں کو مہنگی پڑگئی ۔پولیس نے نوجوانوں کو حوالات میں بند کرکے ضمانت پر بھی چھوڑ نے سے انکار کردیا ۔فائرنگ بھی بندوق یا پستول سے نہیں بلکہ جیت کی خوشی میں پٹاخے چھوڑ ے گئے ۔جس پر پولیس نے ایکشن لیکر دو نوجوانوں پر حوالات میں بندکرکے تین سورروپے کی پرچہ کے بدلے چھوڑا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈگر کے حدود قلعہ میں پاکستا ن کا انڈیا کیخلاف شاندار فتح پر میچ کے بعد پٹاخوں سے فائرنگ کی گئی جس پر تھانہ ڈگر کے پولیس نے دو نوجوانوں کو حولات میں بند کردئے ۔قلعہ کے دیگر نوجوانوں نے دونوں کی ضمانت کرنے تھانے گئے ۔جس پر پولیس نے انہیں چھوڑ نے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے ۔بعد میں تین سو روپے جرمانہ دینے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان کا انڈیا کے خلاف تاریح ساز کامیابی کے بعد پورے بونیر میں ہو ائی فائیرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔مگر کسی بھی تھانہ میں ہو ائی فائیرنگ پر کوئی کاروائی نہیں ہو ئی ۔ڈگرقلعہ کے شہریوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی جیت کی خوشی کو منانا بھی پولیس نے منع کردیاہے جس پر ہم اعلی صوبائی حکام سے اپیل کرتے ہے کہ اس واقعہ کی انکوائری کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...