کرپشن زدہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘ مخدوم مرتضیٰ محمود

کرپشن زدہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘ مخدوم مرتضیٰ محمود

صادق آباد(نامہ نگار )پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن زدہ حکومت ہے جس کے دن گنے جا چکے ہیں حکمران بری طرح پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں موجودہ حکمرانوں کے دور میں مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی میں اضافہ ہوا ، چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے انشاء اﷲ عید الفطرکے بعد وہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ڈویژن سطح پر کنونشن سے خطاب بھی کرینگے ، یہ بات انھوں نے گزشتہ روز رحیم آباد میں سماجی شخصیت جام احمد نواز کلواڑ کے بھائی جام محمد نواز کلواڑ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما سردار ممتاز خان چانگ‘ صاحبزادہ خواجہ گل محمد چشتی، جام کبیر انڑو دیگر بھی موجود تھے ۔ مخدوم مرتضیٰ محمود نے کہاکہ آنیوالا دور پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا دور ہے موجودہ حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ملک کے عوام خوشحال تھے جبکہ اب حکمران عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے اپنے اقتدار کو مضبوط کر نے میں مصروف ہیں ملک کے عوام با شعور ہو چکے ہیں جو اب حکمرانوں کے کسی دھوکہ میں نہیں آئینگے ،آئندہ پیپلزپارٹی ملک بھر سے شاندار کامیابی حاصل کر کے حکومت قائم کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...