ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 11 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 11 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ایچ او گومل یونیورسٹی ثمر عباس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قیوم نگر میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک شارٹ گن ،ایک کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے گیارہ ملزمان گرفتار کر لئے،کوائف درج نہ کرانے پر سات کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گومل یونیورسٹی ثمر عباس نے علاقہ قیوم نگر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران150گھروں کو چیک کیا اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک کلاشنکوف بمعہ چار میگزین اور 78کارتوس ،تین پستول تیس بوربمعہ 55کارتوس ،ایک شارٹ گن ڈبل بیرل اور سات کرائے داروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گیارہ ملزمان گرفتار کر لئے اسکے علاوہ انہوں نے بیس مشکوک افراد بھی گرفتار کر لیئے،عوامی حلقوں نے ایس ایچ او گومل یونیورسٹی ثمر عباس کی کاروائی کی تعریف کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...