تحصیل ہسپتال منڈی یزمان کی جو ضروریات اور مسائل ہیں‘ تحریراً دیدیں‘ حل کرنیکی کوشش کرونگا‘ ایم پی اے خالد محمود ججہ

تحصیل ہسپتال منڈی یزمان کی جو ضروریات اور مسائل ہیں‘ تحریراً دیدیں‘ حل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منڈی یزمان)نامہ نگار(میں بڑی دیر کے بعد ٹی ایچ کیو آ یا ہوں۔ کچھ مجبور یاں تھیں۔ جو وقت نہ دے سکا۔ تاہم اب با قا عدگی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
سے رابطہ رہے گا۔ ہسپتال کے حواے سے اب جو بھی ڈیمانڈز ہیں آپ لکھ کر دیں۔ کوشش کروں گا کہ انہیں تر جیحی بنیاد دوں پر پورا کیا جائے۔ ان خیا لات کا اظہار ایم پی اے حلقہ چوہدری خالد محمود ججہ نے پی ٹی ایس سر وس کے افتتاح سے قبل ایم ایس آفس میں ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد ، انجینئیر محمد عمران ،وائس چئیر مین ضلع کونسل محمد جاوید چوہدری ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیا لو جسٹ اور اینتھیزیا )بے ہوشی کے ڈاکٹر(کی تعیناتی کے علاوہ لیبارٹری اور ڈائلیسسز وغیرہ سے متعلق جو بھی در پیش مسائل ہیں مجھے تحریری طور پر دیں۔ آپ کو ان کے حل کے حوالے سے بہت جلد خوشخبری ملے گی ۔