چکن پاکس اور خسرہ کے مرض میں مبتلا 20 افراد ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل

چکن پاکس اور خسرہ کے مرض میں مبتلا 20 افراد ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ...

ملتان (وقائع نگار)ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں چکن پاکس اورخسرہ کے مرض میں مبتلا20مریضوں کو داخل کروایا گیاہے ۔بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

8سالہ عمیر کوٹ ربنواز کا1سالہ فرحان وہاڑی اورملتان کی 7سالہ فہمیدہ گلشن آباد کا1سالہ راؤ اور 5سالہ سمیرا 18کسی بہاولپور کا2سالہ اویس شیرشاہ ملتان کی ساڑھے چار سالہ دُعا ڈھائی سالہ احمدکوچلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور میں لایاگیاہے نشتر ہسپتال کے آئسویشن وارڈ نمبر 27میں چکن پاکس کے مرض میں مبتلا 7مریض لائے گئے ہیں جس میں جلال آباد ملتان کا 45سالہ محمد اختر شاہ رکن عالم کالونی ملتان کا32سالہ ارشد 20سالہ شوکت ، عثمان آباد کا18سالہ یاسر جہانیاں کا35سالہ رمضان شکرگڑھ کا18سالہ ذیشان ،فاروق پورہ خان کا 26سالہ پہلوان شامل ہیں سول ہسپتال کے آؤٹ ڈورمیں 7سالہ ریحان کو علا ج کیلئے لایاگیاہے اس کے علاوہ سنیڈ فلائی مکھی کے کاٹنے متاثر ہونے والوں میں سے 17سالہ شعیب 5سالہ عبدالمہادی35سالہ کشمالہ کے نام شامل ہیں ۔چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلاکوٹ مبارک ڈیرہ غازی کے 2سالہ ماہ نور ، محمد خلیل جبکہ کوٹ ادو کے 2سالہ محمد یوسف کو علاج کیلئے لایا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...