اپٹما کا آج یوم سیاہ‘ جنوبی پنجاب میں 50 سے زائد ٹیکسٹائل یونٹ بند رہینگے

اپٹما کا آج یوم سیاہ‘ جنوبی پنجاب میں 50 سے زائد ٹیکسٹائل یونٹ بند رہینگے

ملتان(جنرل رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما )حکومتی پالیسیوں کے خلاف آج جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی جنوبی پنجاب میں50سے زائد ٹیکسٹائل یونٹس بند رہیں گے مل مالکان اور مزدور‘ صنعتی ملازمین ٹیکسٹائل ملوں کے باہر پر امن احتجاج کرینگے اپٹما کی کال پر ٹیکسٹائل ملوں کی چار دیواری پر احتجاجی بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کردےئے گئے ہیں اپٹما کے مطابق ٹیکسٹائل (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

صنعت سے وابستہ مزدور‘ بیروزگاری کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے فیکٹری ورکرز کے مطابق صنعت‘ معیشت اور ملک بچانے نکلے ہیں گھروں کے چولہے بند ہورہے ہیں روزگائر بچاؤ گھروں کے چولہے جلاؤ‘ روزگار دشمن پالیسی کو مسترد کرتے ہیں‘ صنعت دشمن ‘پالیسی کے خلاف یوم سیاہ ہماری مجبوری ہے‘ بینرز پینا فلیکس کی تحریروں پر درج ہے ‘ ایک دو نہیں ہم سب مرگئے ہیں وزیراعظم خبر لیں۔ اپٹما ترجمان کے مطابق ملکی ایکسپورٹ میں کمی لمحہ فکریہ ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے بجلی کے بلوں میں 3روپے63پیسے فی یونٹ سرچارج واپس لیا جائے۔ ریفنڈز کی ادائیگی میں تاخیر انڈسٹری کے لئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...