آئی جی پی کی کاٹلنگ کے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

آئی جی پی کی کاٹلنگ کے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان نے مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں غگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفسر مردان کو متاثرہ خاندان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ کے علاقہ گاؤں شیروں کے رہائشی شکایت کنندہ محمد سعود نے ایک اخباری بیان کے زریعے غگ کی بھینٹ چڑھنے والی اپنی بہن اور متاثرہ خاندان کے دیگر افراد کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی جی پی نے اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفسر مردان کو محمد سعود کے متاثرہ خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ اور قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہیں متاثرہ لڑکی کے مستقبل کا فیصلہ غگ کے رسم ورواج کے دباؤ سے آزاد کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔تاکہ متاثرہ لڑکی اپنی مستقبل کا فیصلہ خود اپنے والدین کے مشورے سے کر سکے۔