ڈیرہ ،گھر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے ہزاروں کا نقصان

ڈیرہ ،گھر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے ہزاروں کا نقصان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ظفر آباد کالونی کی گلی معراج میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی ،آگ سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا ،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق ظفر آباد کالونی میں واقع گلی معراج میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اختر منیر نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...