ڈی پی او مردان کی ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ڈی پی او مردان کی ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

شیرگڑھ (نامہ نگار)قومی کرکٹ ٹیم کی انڈیا سے جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں مختلف مقامات پر زخمی ہونے والے افراد کی ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھا نوں کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ملزمان گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 49 افراد کو گرفتارکر کے ملزمان سے 01کالاشنکوف، 19پستول اور 148عدد کارتوس قبضہ پولیس کیا گیا۔ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک ناسور ہے کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام چاند رات پر ہوائی فائرنگ جیسے لعنت سے باز رہے۔بصورت دیگر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...