ڈیرہ میں میچ جیتنے کی خوشی میں فائرنگ ،2 زخمی

ڈیرہ میں میچ جیتنے کی خوشی میں فائرنگ ،2 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کی خوشی میں منچلوں کی ہوائی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،کینٹ پولیس نے بستی استرانہ شمالی میں کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شاندار کامیابی کے بعد منچلوں نے ریلیاں نکالیں اور ہوائی فائرنگ کی ہوائی فائرنگ سے اعوان آباد اور بستی استرانہ میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،سٹی و کینٹ پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والے منچلوں کا تعاقب کرتی رہی تاہم ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے بستی استرانہ شمالی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے زیشان ولد چوہدری محمد اسحاق کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے اس سے ایک پستول تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کر لئے پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف چار ہوائی فائرنگ ایکٹ15AA/کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...