نوشہرہ پریس کلب سینئر حقدار ممبران کو میڈیا کالونی کے پلاٹوں سے محروم رکھا گیا

نوشہرہ پریس کلب سینئر حقدار ممبران کو میڈیا کالونی کے پلاٹوں سے محروم رکھا ...

پبی( نمائندہ پاکستان)نوشہرہ پریس کلب سینئر حقدار ممبران کو میڈیا کالونی کے پلاٹوں سے محروم رکھا گیا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے منظور نظر صحافیوں میں میڈیا کالونی کے پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کردیئے صوبائی حکومت کی ناکامیوں کرپشن اور صوبائی حکمرانوں کی سکینڈلزبے نقاب کرنے والے صحافیوں کو اپنے حق سے محروم کر دیا گیا تحریک انصاف کی حکومت نے بے انصافی کی نئی مثال قائم کردی سابقہ حکومت نے 26ممبران کی میڈیاکالونی کے لئے لسٹ تیار کیا تھا جبکہ پرویز خٹک نے حق سچ لکھنے والے صحافیوں کو میڈیا کالونی سے محروم کر دیا متاثرہ صحافیوں کا شدید احتجاج عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ نے میڈیا کالونی کے بانی مرحوم نعیم ولی اور مرحوم اورنگ زیب نوشہروی کے بیواؤں کو بھی نظر انداز کر دیا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی بے انصافی اور ظلم کی انتہا ہو گئی نوشہرہ پریس کلب کے سینئر ترین اور حق دار 10صحافیوں کو میڈیا کالونی کے پلاٹوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اپنے منظور نظر اور صوبائی حکومت کی چمچہ گیری پر من پسند افراد کو پلاٹ دیئے گئے جس پر نوشہرہ پریس کلب کے سینئر ممبران ضیاء الدین ،باچا خان ،ساجد اللہ ،ناصر خان،گل ثمر شاہ ،صادق خٹک ،سہیل کاکا خیل ندیم شاہ ٹیپو ،عبدالحمید ،اور دیگر ممبران نے عدالت سے انصاف کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے متاثرہ صحافیوں قصور صرف یہ ہے کہ حق سچ خبریں شائع کرنے اور صوبائی حکومت اور پرویز خٹک کی بد عنوانیوں کرپشن کے سکینڈلز بے نقاب کرتے ہے جس پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہٹ دہرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق دار صحافیوں ان کے حق سے محروم کر دیا دوسری طرف وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے میڈیا کالونی نوشہرہ کے بانی صحافی نعیم ولی اور اورنگزیب نوشہروی کی بیواؤں کو بھی پلاٹوں سے محروم کر دیا صحافیوں نے احتجاج اور عدالت سے رجوع کا فیصلہ کر دیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...