رستم،جائیداد کا تنازع، مخالفین نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا

رستم،جائیداد کا تنازع، مخالفین نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم جائیداد کے تنازعے پر گھر کے اندر گھس کر مخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ کُلال آباد برینگن رستم کی مسماۃ(ص)زوجہ کشور خان نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ سحری کے وقت ملزمان شیر مالک اور افسر علی سکنہ کُلال آباد برینگن نے دیوار پھلانگ کر ہم پر گھر کے اندر اسلحہ اتشین سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسماۃ(ز) زوجہ مختیار لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئی وجہ عناد جائیداد کا تناز عہ بتایا گیا ہے پولیس تھانہ رستم نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...