شبقدرمیں میڈیا سنٹر میں چوروں نے صفایا کردیا

شبقدرمیں میڈیا سنٹر میں چوروں نے صفایا کردیا

شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدر میڈیا سنٹر میں چوری کی واردات نامعلوم چوروں نے شبقدر میڈیا سنٹر کا روشن دان اور کھڑکی کا شیشہ توڑ کر آفس کے اندر داخل ہو کر دو عدد سٹل کیمرے ایک عدد وڈیوکیمرہ دو عدد ٹرائی پاڈ کمپیوٹر ہارڈ ڈسک وال کلاک سمیت دیگر ہزاروں روپے کا قیمتی سامان لے اڑے جبکہ دفتر میں موجودکمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ 10مئی 2016 کو بھی پیش آیا تھا جہاں چور وں نے تین عدد لیپ ٹاپس سمیت لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے اڑے تھے ۔واقعہ کے بعد ڈی ایس پی شبقدر اور ایس ایچ او تھانہ شبقدر کی متاثرہ دفتر آمد اور جائے وقوعہ کا خود معائینہ کرنے کے بعد ایف آر درج کر نے اور چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر مین چوک حلیل پلازہ میں واقع شبقدر میڈیا سنٹر جو کہ شبقدر کے مقامی صحافیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت سے چلنے والا ادارہ ہے جس پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے میڈیا سنٹر کے دفتر کی کھڑکی اور روشن دان کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور دفتر میں موجود دو عدد سٹل فوٹو کیمرے ایک عدد ویڈ یو ایچ ڈی ہینڈی کیم ڈش ریسووئر دو عدد ٹرائی پاڈ اور آفس میں موجو د وائی فائی اور دیگر ہزاروں روپے کی مالیت کا سامان چوری کرکے لے اڑے اس کے ساتھ ساتھ دفتر میں موجود کمپیوٹر سے ہارڈ ڈسک اور سی ڈی روم نکالنے کے بعد سی پی او اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ کی واضح رہے کہ دس مئی 2016 کو بھی اسی طرح شبقدر میڈیا سنٹر سے نامعلوم چوروں نے تین لیپ ٹاپس سمیت لاکھوں روپے کا دیگر سامان چوری کیا تھا جس کے چوروں کو تاحال پکڑا نہیں جا سکا واقعہ کے بعد ڈی ایس پی شبقدر انعام جان اور ایس ایچ او شبقدر بسم اللہ جان نے شبقدر میڈیا سنٹر میں ہونے والے چوری کا جائزہ لیتے ہوئے شبقدر میڈیا سنٹر کے صدر سید نادر شاہ اور دیگر صحافیوں سے ایف آئی آر سمیت چوروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...