روزہ کو اعمال صالحہ سے مزین کریں‘ علامہ خادم حسین سعیدی

روزہ کو اعمال صالحہ سے مزین کریں‘ علامہ خادم حسین سعیدی

ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد الفردوس چوک رشید کے متولی و خطیب علامہ خادم حسین سعیدی نے کہاہے کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے، رمضان المبارک میں دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے اس مبارک ماہ کی فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بے کار جانے نہیں دینا چاہیے،(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

شب و روز کے اوقات کو صالح اعمال کے ساتھ مزین اور معمور رکھنے کی سعی اور کوشش میں مصروف رہنا چاہیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...