بیٹے کو جیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ،غریبوں کے حقوق کی آواز بلند کرنیکی سزا دی جارہی ہے‘ والدہ جمشید دستی

بیٹے کو جیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ،غریبوں کے حقوق کی آواز بلند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی) ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمدخان دستی کی والدہ(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
نے اپنے بیٹے کو فوری طورپر رہا کرنے اوراس پر ناجائز مقدمات بنانے کا سلسلہ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میں مذکورہ ممبرقومی اسمبلی کی والدہ سکینہ بی بی نے عدالت عالیہ میں سماعت کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس کے بیٹے کو پرانی تاریخوں میں درج مقدمات میں ملوث کررہی ہے اورصرف غریبوں کے حقوق کے لئےآوازبلندکرنے کی سزادی جارہی ہے۔انھوں نے کہاکہ اس کے بیٹے کے ممبراسمبلی ہونے کے باوجود جیل میں بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کی جارہی ہیں نیز عدالتی احکامات سے قبل ملاقات تک کی اجازت نہیں دی گئی تھی جو بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔