لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کو جمشید دستی سے والدہ کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کو جمشید دستی سے والدہ کی ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

ڈی جی خان کو ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمدخان دستی کی والدہ کو ملاقات کرانے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں مذکورہ ممبرقومی اسمبلی کی والدہ غلام سکینہ نے وکیل محمدعامرخان بھٹہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ اس کے بیٹے ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمدخان دستی کو مختلف مقدمات میں گرفتارکرکے ڈی جی خان سنٹرل جیل منتقل کیاگیاہے۔لیکن اس دوران خاندان کے افرادکو اس سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے اورنہ ہی بنیادی ضروریات کی اشیاء فراہم کرنے دی جارہی ہیں نیز اس کے بیٹے پر جیل میں تشددکیاجارہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔فاضل عدالت کے حکم پر گزشتہ روزسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان عدالت پیش ہوئے اوربتایاکہ عدالتی احکامات پر درخواست گذارکی ملاقات کرادی گئی ہے۔جس پر عدالت نے قراردیا کہ درخواست گذارکو جیل آنے پر ان کے بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...