بھارت سے جیت کا جشن ملتان اور لودھراں کے وکلاء پیر کے روز عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

بھارت سے جیت کا جشن ملتان اور لودھراں کے وکلاء پیر کے روز عدالتوں میں پیش ...

ملتان،لودھراں(خبرنگار خصوصی،نمائندہ پاکستان )بھارت سے جیت کا جشن ملتان اور لودھراں کے وکلاء پیر کے روز عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے اعلان پرپاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پروکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس پربیشترمقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے گزشتہ روزپاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی کی خوشی میں عدالتوں میں پیش نہیں ہونے کا اعلان کیاگیاتھا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق 1ڈسٹرکٹ بار لودہراں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کو بری شکست دینے پر خوشی میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ جیت کی خوشی کا جشن منایا ۔ڈسٹرکٹ بار لودہراں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارتی ٹیم کو چمپیئن ٹرافی کے میچ میں بری طرح شکست دینے کی خوشی میں 10بجے دن کے بعد گزشتہ روزعدالتوں میں پیش نہ ہوئے اور ٹیم کی شاندار جیت کا جشن منایا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...