’’پوسٹ رمضان‘‘ٹریننگ کے تحت حج تربیتی ورکشاپس کی تعداد میں کمی‘ شیڈول کا اعلان کردیا گیا

’’پوسٹ رمضان‘‘ٹریننگ کے تحت حج تربیتی ورکشاپس کی تعداد میں کمی‘ شیڈول کا ...

ملتان (سٹی رپورٹر)حج ڈائریکٹوریٹ ملتان نے ’’پوسٹ رمضان‘‘ ٹریننگ کے تحت حج تربیتی ورکشاپس کی تعداد میں کمی کر دی۔ شیڈول کے تحت جنوبی پنجاب میں کل 36 حج ٹریننگ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

ورکشاپس کا انعقاد کیا جانا تھا، اس سلسلہ میں رمضان المبارک سے قبل (پری رمضان) 18 ورکشاپس منعقد کی گئیں جبکہ 18 ورکشاپس رمضان المبارک کے بعد (پوسٹ رمضان) منعقد کی جانا تھیں تاہم اب حج ڈائریکٹوریٹ ملتان نے پوسٹ رمضان حج ٹریننگ ورکشاپس کی تعداد 18 کی بجائے 13 کر دی ہے۔ پوسٹ رمضان ٹریننگ کے تحت ا ن تحصیلوں کے عازمین حج کو تربیت دی جائے گی جنہیں رمضان المبارک سے قبل تربیت نہیں دی جا سکی۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ’’پوسٹ رمضان‘‘ تربیتی پروگراموں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جاری کردہ شیڈول کے تحت یکم جولائی کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال وہاڑی میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں تحصیل وہاڑی کے عازمین حج، 2 جولائی کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میلسی میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں تحصیل میلسی کے عازمین حج، 4 جولائی کو جناح لائبریری خانیوال میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں تحصیل خانیوال اور تحصیل جہانیاں کے عازمین حج، 4 جولائی کو ٹی ایم اے ہال میاں چنوں میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں تحصیل میاں چنوں کے عازمین حج، 5 جولائی کو بختاور ریسٹورنٹ کبیر والا میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں تحصیل کبیر والا کے عازمین حج، 5 جولائی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد میں منعقدہ ورکشاپ میں تحصیل مظفر گڑھ کے عازمین حج، 6 جولائی کو گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج خان پور میں تحصیل خان پور کے عازمین حج، 7 جولائی کو زین سٹی ہوٹل لیاقت پور میں منعقدہ ورکشاپ میں تحصیل لیاقت پور کے عازمین حج، 8 جولائی کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں بہاولپور سٹی اور بہاولپور صدر کے عازمین حج، 9 جولائی کو آرٹس کونسل ڈی جی خان میں منعقدہ ورکشاپ میں تحصیل ڈی جی خان اور تحصیل کوٹ چھٹہ کے عازمین حج، 9 جولائی کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں تحصیل احمد پور شرقیہ، تحصیل یزمان اور تحصیل خیر پور ٹامیوالی کے عازمین حج، 10 جولائی کو شیخ خلیفہ ا?ڈیٹوریم رحیم یار خان میں منعقدہ ورکشاپ میں رحیم یار خان اور 10 جولائی کو غلام نبی میرج ہال صادق آباد میں منعقدہ ورکشاپ میں تحصیل صادق آباد کے عازمین حج تربیت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی پنجاب سے رواں برس سرکاری سکیم کے تحت 8746 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

حج تربیتی ورکشاپس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...