شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے‘ آصف سعید منیس

شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے‘ آصف سعید منیس

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر لا ئیو سٹاک آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مسلم لیگ(ن) سعید خان منیس کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اور اپنی بہترین کار کر دگی کی وجہ سے آئند ہ عام انتخابات میں ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے لیگی یوسی چیئرمینز چودھری محمد صفدرگجر ، چودھری حبیب احمد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

اے سید ساجد شاہ ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری ارشاد ارائیں ، یو سی چیئرمین چودھری حبیب احمد، چودھری محمد صفدر گجر بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین میاں نوازشریف ، میاں شہبا زشریف کی قیادت میں ملک تیز ی سے ترقی کی شا ہراہ پر گامزن ہے او ر وہاڑی میں دانش سکول ، زرعی یونیورسٹی ، بہا ؤ الدین زکریا یونیورسٹی کیمپس ، ضلع بھر پختہ سڑکات ، غریب مستحق معذور خواتین میں کروڑوں روپے ما لیت کے مو یشی وغیرہ جیسے عظیم ترقیا تی منصوبے ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ کے نت نئے فسادات کی وجہ سے ملک کی ترقی میں رکا وٹیں پیدا ہو رہی ہیں مگر قائدین پھر بھی ثابت قدم رہے انہوں نے کہا کہ اصل کام عوامی خدمت ہے جو جاری و ساری رہے گا ۔

آصف سعید منیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...