سید امجد حسین تحریک پاکستان کے مجاہد تھے،شجاعت حسین،پرویز الٰہی

سید امجد حسین تحریک پاکستان کے مجاہد تھے،شجاعت حسین،پرویز الٰہی

لاہور(پ ر)پاکسان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید،سید مواحد شاہ اور سید مجاہد حسین کے والد سید امجد حسین کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک پاکستان کے مجاہد تھے۔ان کو پاکستان،قائداعظم اور علامہ اقبال سے عشق کی حدتک لگاؤ تھا،ان کے انتقال سے پاکستان ایک نہایت محب وطن اور سچے پاکستانی سے محروم ہوگیا۔چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ مرحوم کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی تعزیت کیلئے مشاہد حسین سید کی رہائش گاہ پر پہنچے،مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔اس موقع پر چودھری جاوید الہیٰ اور شافع حسین بھی موجود تھے۔مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ سید امجد حسین تحریک پاکستان کی چلتی پھرتی تاریخ تھے،وہ طالب علمی کے زمانے میں ہی تحریک پاکستان سے وابستہ ہوگئے تھے۔علامہ اقبال کی ہدایت پر انہوں نے قائداعظم سے ملاقات کی اور اپنے آپ کو تحریک پاکستان کیلئے وقف کردیا۔سید امجد حسین1937ء قائداعظم کی طرف سے خصوصی دعوت پر مسلم لیگ کے لکھنؤ اجلاس میں بطور طالب علم رہنما شریک ہوئے اور1940ء میں لاہور منٹو پارک میں ہونے والی تاریخی اجلاس میں بھی شریک تھے جس میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...