وسائل فراہمی سے طالبات کو فائدہ ہوگا: اسلام اسلم

وسائل فراہمی سے طالبات کو فائدہ ہوگا: اسلام اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم نے کہا ہے کہ دور دراز اور (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
پسماندہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کو وسائل میسر ہوں تو ان کی صلاحیتیں مزید نکھر سکتی ہیں اپنے دفتر میں ادارہ تعلیم و آگاہی کی طرف سے علاقہ کے ذہین اور مستحق طالبات عمارہ افتخار ،انیتا کنول ،شمشاد بی بی اور صفیہ واحد میں "بیگم لعل شاہ بخاری اینڈ شیخ محمد فاروق جمیل سکالر شپ "کے چیک دینے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے غیر سرکاری تنظیموں کے ذمہ دارنہ کردار کی وجہ سے فروغ تعلیم کی مہم میں بہتری آرہی ہے ادارہ تعلیم و آگاہی کے ڈسٹرک منیجر فرحان عامر نے کہا کہ ان کا ادارہ فروغ تعلیم کے لیے ملک بھر میں منصوبوں پر عمل کر رہا ہے ضلع رحیم یارخاں میں مجموعی طور پر سات طلبہ و طالبات میں کتابوں ،سٹیشنری اور دیگر تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے پندرہ ہزار روپے فی کس کے حساب کے سکالر شپ دی گئی ہے اس موقع پر سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن رحیم یارخاں کے سیکرٹری اطلاعات وحید اسلم رشدی سابق کونسلر ظفر اقبال پنسوتہ اور طالبات کے والدین بھی موجود تھے ۔
اسلام اسلم