پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھا کر وسیب کا مان بڑھایا: گیلانی

پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھا کر وسیب کا مان بڑھایا: گیلانی

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے رہنما رانا محمد اسلم نون مرحوم کی سالانہ برسی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

افطار ڈنر کے موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے وفاداری نبھائی جس کی وجہ سے مجھے سپریم کورٹ سے خط نہ لکھنے کی نااہلی کی سزا ملی میں نے پارٹی سے وفاداری نبھاکر اس وسیب کا مان بڑھایا ہے میں فاروق لغاری نہ بنا اور پارٹی کا ساتھ نبھایا ہمیشہ ایک ہی پارٹی میں رہنے والوں کا نام زندہ رہتا ہے۔اب نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں جو مزدوروں غریبوں کے حقوق دلائیں گے ۔رانا اسلم نون مرحوم نے اپنی ساری زندگی پیپلزپارٹی میں گزاری میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس موقع پر حبیب اللہ شاکر نے خطاب مین کہا کہ اسلم نون مرحوم مزدوروں اور غریبوں کی آواز تھے منیر احمد خان اور رانا اسلم نون یہ دونوں پیپلزپارٹی کے وفادار رہے،اس موقع پر سابق ایم این اے رانا تاج احمد نون،ملک آرم کنہوں،ملک الطاف کھوکھر،خواجہ رضوان عالم،سرائیکی صوبہ کے رہنما ملک اللہ نواز وینس،رانا اقبال نون،ماسٹر عبدالمبین موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...