عمران خان پہلے کے پی کے ٹھیک کریں: اقبال چنڑ
جمال پور(نمائندہ پاکستان)ملک معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم ہو چکا ہے حکومت عوام (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
کو تمام شعبوں میں مکمل ریلیف دے رہی ہے عمران خان نے ملک میں دھرنے دے کر پاکستان کو نقصان پہنچایا قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ملک اقبال چنڑ صوبائی وزیر و سرپرست اعلیٰ پاکستان چنڑ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی رہائش گاہ پر بہاولپور پر ملک سعید چنڑ فریدی مرکزی راہنما پاکستان چنڑ ویلفیئر سوسائٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت لیگی حکومت کا مشن ہے ہمارے دور میں جنتی ملک میں ترقی ہوئی ماضی میں مثال نہیں ملتی سیاسی شعبدہ باز غلط فہمی میں نہ رہیں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی مہنگائی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل پر جلد قابو پا لیں گے انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے جس طرح پانامہ لیکس کے معاملے پر شور مچایا وہ عوام کے سامنے ہے انشااللہ بہت جلد سپریم کورٹ کی عدالت سے سرخرو ہونگے اور اپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان میرے قائد میاں محمد نوازشریف پر بلاوجہ الزام تراشی کر رہے ہیں اس کو بند کرے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں عمران خان ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے کرنے کی بجائے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لائیں اور وہاں عوام کی معیار زندگی بلند کریں ہماری حکومت نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کی ہے۔