میاں بردران نے کبھی کرپشن نہیں کی: باسط سلطان بخاری

میاں بردران نے کبھی کرپشن نہیں کی: باسط سلطان بخاری

سلطان پور(نامہ نگار)میاں برادران نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی کاثبوت(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

دیاہے،چورکبھی عدالتوں کا سامنا نہیں کرتے،میاں برادران نے کبھی کرپشن نہیں کی،عدالتوں سے سرخرو ہونگے،کسانوں کی خوشحالی کیلئے 6 ارب سیلز ٹیکس وزیراعلیٰ کا اقدام کسان دوستی ہے،حلقہ این اے 179کیلئے حکومت نے خطیر فنڈز جاری کردیئے ہیں،بخاری گروپ کی شکست کا خواب دیکھنے والے ہوش کے ناخن لیں ،کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید باسط احمد سلطان بخاری نے بلدیاتی چیئرمینوں میاں ابوذرغفاری،چیئرمین ملک ارشد مشتاق کھلنگ،ڈاکٹر صابر حسین ملک ،محمدایاز کھلنگ ،میاں محمدیاسر بھولاسئیں،ملک سجاد حسین کھلنگ ،ملک محمد حسین کھلنگ سے ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے چیئرمین ملک ارشد مشتاق کھلنگ میاں ابوذرغفاری کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عید کے فوراً بعد یوسی جھلاریں یوسی کلروالی میں جلد ہی منصوبوں پر کام شروع کردیاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...