الیکشن سے قبل اصلاحات ضروری ہیں: ذولفقار کھوسہ

الیکشن سے قبل اصلاحات ضروری ہیں: ذولفقار کھوسہ

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ملک میں سیاسی انتشار کا فائدہ ملک دشمن قوتوں کو ہوگا جھوٹ (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

اور الزامات کی سیاست سے ملکی سیاست میں عدم برداشت کا روجھان بڑھ رہاہے ۔قومی الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ضروری ہیں شفاف الیکشن جمہوریت کو مضبوط کریگا سیاسی فیصلوں میں کامیابی کیلئے ٹائمنگ ضروری ہے قومی الیکشن سے قبل عوامی امنگوں او ر عوامی خدشات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرینگے کھوسہ گروپ کی سیاسی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ان خیالا ت کا اظہار سابق گورنر پنجاب وسینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ گروپ کے راہنما ملک صادق کھاوڑ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیرسٹر سردار محی الدین خان کھوسہ بیرسٹر سردار عمر خان کھوسہ ،یوسی چیئرمین ناظم الدین بزدار ،بلال ایڈووکیٹ ،یاسر خان کھوسہ ایڈووکیٹ ،محمد اکبر خان ملکانی دیگر بھی موجود تھے بعد میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے ملک صادق کھاوڑ کو پھولوں کے ہار پہنا کر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...