اپریل 2017ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 87 فیصد سے زائد کا اضافہ

اپریل 2017ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 87 فیصد سے ...

ملتان(جنرل رپورٹر) رواں مالی سال میں ماہ اپریل 2017ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 87 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2017ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم 4.686 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2016ء کے دوران 2.5 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2016ء کے مقابلہ میں اپریل 2017ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی قومی درآمدات میں 87.44 فیصد کا نمایاں اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

درآمدات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...