مخالفین کا کام جھوٹے پروپیگنڈے کرنا ہے‘ تہمینہ دولتانہ، پیر محی الدین

مخالفین کا کام جھوٹے پروپیگنڈے کرنا ہے‘ تہمینہ دولتانہ، پیر محی الدین

وہاڑی، دوکوٹہ (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ چند دن کی بات ہے عمران خان عوام سے معا فی ما نگنے پر مجبور ہو جا ئیگا ، مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے اب عمران خان ودیگر سیاستدانوں کی باری ہے اب سب کا کڑا احتساب ہو ناچا ہیے وہاڑی مسلم لیگ(ن) کا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

قلعہ تھا آئندہ بھی یہ قلعہ ہی رہے گا ، الیکشن 2018 ؁ء میں ضلع وہاڑی میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کی مشاورت سے دیئے جا ئیں گے پا کستان مسلم لیگ(ن) اپنے پرانے ورکروں کو نظر اندازنہیں کرتی وہ گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما حاجی محمد اسلم وکیل کی جا نب سے افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کررہی تھیں اس موقع پر راؤ محمد طیب ، راؤ محمد شعیب ، محمد ابوبکر ارائیں ، رانا عمران ریاست، حاجی غلام عباس، وحید احمد ، ظفر ندیم ، طارق بٹ ، حاجی غضنفر اقبال ، نصر اللہ طارق ، سید عنصر حسین شاہ ودیگر بھی موجود تھے محترمہ تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا عمران خان نے ملکی سیا ست میں جس کلچر کو متعارف کرایا ہے اس کا خمیا ز ہ پوری قوم کو بھگت رہی ہے گالم گلوچ، الزام تراشی کی سیاست پوری دنیا میں پا کستان کو بد نا م کرنے کی سا ز ش ہے مسلم لیگ(ن) ہی کا میاب ہو گی جو لو گ اپنی مرضی سے پارٹی کی چلانا چا ہتے ہیں ان کی خواہش کھی بھی پوری نہیں ہو گی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بہت جلد مزید ڈاکٹر تعینات ہوجائیں گے اس کے علاوہ میڈیکل کالج کا بھی بہت جلد افتتاح ہو جا ئے گا نواحی چک نمبر 182/wbکی سیاسی و سماجی شخصیت مہر ارشاد احمد لدھڑ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و ایم این اے تہمینہ دولتانہ اور ضلعی چےئر مین وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس سے خطاب کرتے ہو ئے تہمینہ دولتانہ، پیر محیی الدین نے کہا کہ مخالفین کا کام جھوٹے پروپیگنڈے کرنا اور ملکی ترقی میں روڑے اٹکانا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے لیکن مخالفین کو ملک ترقی ہضم نہیں ہو رہی اس لیے وہ مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف صف آراء ہیں اس موقع پر میاں اشفاق بورانہ ،میاں تاج محمود بورانہ ،مہر ریاض قہم ،ایس ایچ او مترو چوہدری انصر علی ،میاں اکبر سلطان بورانہ ،علی عباس پیر زادہ ،چوہدری غضنفر گھلو ،چوہدری قیصر عباس گھلو ،میاں فراز مترو ،میاں حسنین مترو ،سیٹھ نذیر دیندار ،مہر محمد منظورلدھڑ،ڈاکٹر حق نواز ،مہر محمد مشتاق ،راؤ ندیم ،راؤ طارق ،مہر عمر داراز کملانہ ،محمد حسین لدھڑ ،مہر قمر لدھڑ ،چوہدری شاہد سلیم ،رانا محمد حنیف ،اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...