رات گئے موسلا دھار بارش، ملتان کا موسم خوش گوارہو گیا

رات گئے موسلا دھار بارش، ملتان کا موسم خوش گوارہو گیا

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان اور گردونواح میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور آندھی چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا مگر64کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے سے معمولات زندگی متاثر،سائن بورڈ اور پینا فلیکس زمین بوس ہوگئے اور نشیبی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

علاقوں گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا رہا مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب ملتان میں2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...