زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس آج ‘ 5 ارب 92 کروڑ کا بجٹ پیش کیا جائیگا

زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس آج ‘ 5 ارب 92 کروڑ کا بجٹ ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاجس میں یونیورسٹی کا 5ارب 92کروڑ کا بجٹ پیش کیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ اجلاس پہلے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

16 جون کو ہونا تھا جو فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کے نہ آنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا جس کے بعد یہ اجلا س آج ہوگا ۔جاری ایجنڈے کے مطابق رواں مالی سال میں یونیورسٹی کا بجٹ 5ارب 92کروڑ کے حجم کا ہے ، جس میں آمدنی کا تخمینہ 5ارب 11کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5ارب 92کروڑ لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ بجٹ 81کروڑ خسارے کا ہوگا، رواں مالی سال میں ایچ ای سی سے ایک ارب 45کروڑ کے فنڈز ملنے کا امکان ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق بجٹ میں 10فیصد تک فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آئند ہ برس سے کیش ایوارڈ کا سلسلہ ختم کردیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...