کرپشن کیس ‘ زکریا یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے سابق ڈائریکٹر اسحق فانی کیخلاف نیب آج سے بیانات قلمبند کریگا
ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسحاق فانی کے خلاف نیب آج سے بیانات قلمبند کرے گا، بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسحاق فانی کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
خلاف نیب کتابوں کی خریداری میں کرپشن کی انکوائری کررہا ہے جس میں یونیورسٹی کے 200 کے قریب سینئر اساتذہ ،افسروں ااور ملازمین کے بیانات قلمبند کرائے جائیں گے۔ نیب افسر آج سے یہ کام شرو ع کریں گے جو تین دن تک جاری رہے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام لاہور سے ملتان پہنچ گئے ہیں اوریونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں جو صبح نو بجے سے اپنے کام کا آغاز کریں گے۔