سنٹرل جیل میں موک ایکسرسائز‘ دہشتگردوں کا حملہ پسپا ‘ بارودی مواد ناکارہ

سنٹرل جیل میں موک ایکسرسائز‘ دہشتگردوں کا حملہ پسپا ‘ بارودی مواد ناکارہ

ملتان(کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر پولیس ،سی ٹی ڈی ،بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ روزسنٹرل جیل ملتان میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا ۔اس دوران پانچ سے چھ دہشت گردوں کی جانب سے سنٹرل جیل ملتان میں اچانک حملہ کیا گیا،جس کے بعد سینئیر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل محسن رفیق اپنے کمانڈوز کے ہمراہ دہشت(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترے اسی دوران پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس ،سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں نے سنٹرل جیل میں فوری طور پر داخل ہو کر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا،اور انہیں حراست میں لے لیا ،جبکہ بم ڈیسپوزل سکواڈ نے دہشت گردوں کے پاس موجودبارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔اس موقع پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل محسن رفیق نے کہا کہ اس قسم کی مشقیں فورس کو تازہ دم کردیتی ہیں۔اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...