رونتی مائنز میں 60 فٹ چوڑا شگاف‘ فصلیں زیر آب
ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی کے قریب رونتی مائنر میں 60فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصل اور2گاؤں زیر آب آگئے تفصیلات ڈہرکی کے قریب رونتی مائنرآرڈی 1کے مقام پرنہر کے پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے نہر میں60فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے 2گاؤں مٹرچاچڑاوراللہ ورایوچاچڑزیر آب آگئے جبکہ آس پاس کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل بھی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
زیرآب آگئی گاؤں کے رہائشیوں میر محمد،محمد بخش چاچڑاور دیگرنے بتایا ہم نے نہر میں میں شگاف پڑنے کی اطلاع آبپاشی عملہ کو بروقت دی لیکن انہوں کہا کہ ہمارے پاس شگاف کو بند کرنے کیلئے مشینری موجودنہیں ہے تمہاری مدد نہیں کرسکتے جسکے بعدہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پڑنے والے شگاف کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن مائنر کے گیٹ بند نہ کرنے کی وجہ سے شگاف بند نہ ہوسکا جسکی وجہ سے ہمارے گھرمیں پڑا سامان اور لاکھوں روپوں کی فصل زیر آب آگئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں سمیت درختوں اور ٹیلوں پر چڑھ کر رات گذاری ہے متاثرین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے غفلط برتنے والے آبپاشی عملہ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہر میں پڑنے والے شگاف کو فوری بندکیا جائے آخری اطلاعات تک محکمہ آبپاشی کے عملہ نے شگاف کوبند نہیں کیا ۔