میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے ملازمین5ماہ کی تنخواہوں سے محروم،ہڑتال

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے ملازمین5ماہ کی تنخواہوں سے محروم،ہڑتال

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے عدالت کے حکم پر مستقل ہونے والے ملازمین کو5 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے 240سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین جنھیں 5ماہ قبل عدالت نے ریگولر کرنے کا حکم دیا تھا اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے انہیں مستقل ہونے کے باقاعدہ لیٹر بھی دئیے تھے،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کے افسران نے انہیں عدالت کے حکم پر ریگولر تو کر دیا تھامگر ماہ گزرنے کے با وجود انہیں تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں،اس بارے ملازمین نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرکے فوری انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم جاری کیا تھا مگر تا حال عدالت کا حکم نہ منا گیا اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی،عید قریب آنے پر تنخواہیں نہ ملنے پرریگولر ملازمین نے گزشتہ روز ہڑتال کر دی اور یونین صدر اقبال بھٹی نے چےئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین برار کو 24گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا رٹن دیتے ہوئے مکمل ہڑتال کی دھمکی دے دی اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کے تمام عملہ صفائی نے ساتھ دیتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دی اور عید پر بھی کام نہ کرنے کا کہہ دیا،اس بارے ملازمین نے بتایا کہ 5ماہ سے تمام افسران کی انکوائریاں بھگتنے کے بعد بھی انہیں ابھی تک تنخواہیں نہ مل سکیں ، دکانوں سے ادھار لئے گئے سامان کی ادائیگی نہ کرنے پر دکانداروں نے سودا سلف دینا بند کر دیا ہے جب کہ 5ماہ سے بجلی و سوئی گیس کے بل ادا نہ ہونے پران کے گھریلو کنکشن بھی کٹ چکے ہیں ، اس بارے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس لیتی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے انہیں ماہانہ گرانٹ بھی ملتی ہے مگر اس کے باوجود انہیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہمیونسپل کمیٹی کو ٹ ادو کو حکم جاری کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...