بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر ایس ایچ اوسمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
گرفتاری جاری کرتے ہوئے 5 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ دولت گیٹ میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد شریف میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پرایس ایچ او محمد جاوید، سب انسپکٹر عبدالعلیم ،اے ایس آئی اصغر علی،محمد مشتاق اور صابر حسین کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔