پنجاب حکومت کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی مہم نے چلڈرن کمپلیکس سے ادویہ کے نمونے لیکر تجزیہ کیلئے بیرون ممالک بھجوادیئے

پنجاب حکومت کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی مہم نے چلڈرن کمپلیکس سے ادویہ کے نمونے ...

ملتان(وقائع نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پراعلیٰ سطحی ٹیم نے چلڈرن کمپلیکس سے ادویات کے نمونے حاصل کرکے بیرون ممالک تجزیہ کیلئے بھجوادئیے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت کمشنر ملتان ڈویژن بلال بٹ وائس چانسلر نشتر میڈیکل(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا ڈپٹی کمشنرنادرچٹھہ ایم ایس چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹرشاہد حسین بخاری نے میڈیسن سٹور کی انسپکشن کی ادویات کاتجزیہ امریکہ ،برطانیہ اورسنگاپور کی لیبارٹریوں سے کروایا جائے گا تاکہ ان کے معیار بارے درست معلومات مل سکے ۔ واضح رہے یہ تجزیہ مریضوں کو خالص اورمعیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کروایاجارہاہے ۔ اس بارے میں ذرائع کا کہناہے کہ آج منگل کونشتر ہسپتال سے بھی ادویات کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...