10لاکھ تک کے ری فنڈ کی ادائیگی 15جولائی تک دینگے: چیئرمین ایف بی آر

10لاکھ تک کے ری فنڈ کی ادائیگی 15جولائی تک دینگے: چیئرمین ایف بی آر

ملتان(جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر) چیئرمین ایف بی آرڈاکٹرمحمد ارشادنے کہا ہے کہ ریفنڈزکامعاملہ گھمبیر اورہمیں وراثت میں ملاہے تاہم اب 10لاکھ تک کے ریفنڈزکی ادائیگی 15جولائی 2017ء تک جبکہ بقایاتمام ریفنڈزکی ادائیگی 14اگست تک کردی جائے گی۔وہ گزشتہ شب ایوان تجارت وصنعت ملتان کے عہدیداروں اور ممبران سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ریفنڈز کی ادائیگی میں کچھ تاخیر کی وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت نے عوام (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

خصوصاََکسانوں کومراعات اورسہولیات دینے کے لئے مختلف پیکچزپرکام شروع کردیاہے اگریہ مراعاتی پیکجز نہ دیتے توحکومت کوکم ازکم 120سے 130بلین روپے کے ٹیکسز وصول ہوتے۔انہوں نے کہاکہ ریفنڈز کلیم کرنے والے کے اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں گے ڈائریکٹ چیک نہیں دیں گے اس لئے صنعت کاروتاجر اپنے ای بینک اکاؤنٹ ایکٹوکرلیں۔ ڈاکٹرارشادنے کہاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تین چیزوں پرتوجہ دی گئی ہے جن میں پہلے نمبرپر نئے ٹیکس گزاروں کی تلاش اورٹیکس نیٹ سے باہرحضرات پرزیادہ بوجھ ڈالنا ،مقامی انڈسٹری کے مفادات کاتحفظ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے بہت سی مصنوعات کوزیروریٹڈکرنا،اورچھوٹ حاصل کرنے والے سیکٹرزکاخاتمہ ہے قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیلز ٹیکس ریفنڈزکابروقت واپس نہ ہونے سے انڈسٹری بحران کاشکار ہوچکی ہے حکومت ریفنڈز کے متبادل بینکوں سے قرض دینے کی سکیم جاری کرے ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے آگاہی پروگرامز شروع کئے جائیں ،زراعت اورسروسز پرٹیکس کاسکوپ بڑھایاجائے،ایڈوائزری کمیٹیوں کو فعال کیاجائے غلط فیصلے کرنے والے ٹیکس افسران کوسزادی دجائے ان کامائنڈسیٹ تبدیل کیاجائے ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھاکرنے والوں کو معاوضہ دیاجائے،سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے کوائف میں تبدیلی کوآسان بنایاجائے ،ٹیکس سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پرجرمانہ کم کیاجائے ،نئی انڈسٹری کوگوشوارہ جمع کرانے تک نان فائیلرکیٹگری میں لانا اورثالثی کمیٹیوں کوفعال کیاجائے۔اس موقع پرایوان تجارت وصنعت ڈی جی خان کے صدر خواجہ الیاس ایپبیوما کے چیئرمین خواجہ یونس آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ فاضل ،میاں اقبال حسن ،خواجہ یوسف ،تنویر اے شیخ ،خواجہ انیس ،چیف کمشنر آرٹی او ملتان سلیم رضاآصف کلکٹر سعودعمران ،خرم جاویدودیگربھی موجودتھے۔قبل ازیں چیئرمین ایف بی آرنے ساہیوال میں نئے آرٹی اوآفس کاافتتاح جبکہ آرٹی او ملتان اوربہاولپور کے افسران سے خطاب بھی کیا۔ دریں اثناء آر ٹی او ملتان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہاہے کہ مالی سال 2016-17کے ریونیو اہداف کاحصول ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ٹیکس آفیسر ٹیکس اورریونیو وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جون2017ء میں ریونیو وصولی کی صورتحال رمضان المبارک کے باوجود بہتر ہے جو مودہ حکومت نے ٹیکس گزاروں کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا ہے جبکہ ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے اورگوشوارے داخل نہ کروانے والوں کے لیے سخت اقدامات کافیصلہ کیاگیاہے ٹیکس نظام کو وسعت دینے کیلئے تمام متعلقہ اداروں سے معلومات کاتبادلہ کیاجارہاہے وہ ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان کے افسروں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد ،ٹیکس بارایسوسی ایشن اورپاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے چیئرمین ایف بی آر نے آرٹی او ملتان میں نئے آڈیٹوریم کا افتتاح کیا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو خواجہ سلیم رضا آصف نے چیئرمین ایف بی آر کو کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین ایف بی آر آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق سے گرمجوشی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی اورکہاکہ تاجر برادری کو ٹیکسوں اورڈیوئیز کے حوالے سے ریلیف دیاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...