ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل بندش، صارفین، معتکفین اذیت کا شکار

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل بندش، صارفین، معتکفین اذیت کا شکار

ملتان،محسن وال،کوٹ سلطان،سیت پور(سٹاف رپورٹر،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا بدترین بحران اور بار بار ٹرپنے کی شکایات میں بدستور اضافہ برقرار ہے رمضان المبارک کے دورارن خصوصاً سحر اور افطار کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق سوموار کے روز ملتان شہر میں لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کے باعث شہری خصوصاً روزہ دار اور اعتکاف(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

میں بیتھے معتکفین شدید اذیت کا شکار رہے صارفین میپکو حکام کی رمضان المبارک کے دوران بے حسین کی روش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق محسن وال اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 8گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے روزہ د ا ر شدید اذیت کا شکار ہیں روزہ داروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اعلان کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے لیکن کوئی پوچھینے والا نہیں ہے روزہ داروں میں محمد عابد محمد رزاق محمد طارق محمد سلیم محمد کامران نے وفاقی وزیر بجلی وپانی عابد شیر علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔کوٹ سلطان سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ سلطان اور مضافات میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،واپڈا نے حکومتی احکامات بھی پس پشت ڈال دیئے ہیں ،رمضان المبارک میں بھی کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا ،عوام زلیل وخوار ہو رہے ہیں ،درزیوں خدا بخش ،شہزاد دانش ،محمد فاروق ،نوید احمد ،حبیب اللہ ،استاد شاد،محمد اکرام ،نعمان علی اور دیگر نے کہا کہ عید کے لئے گاہکوں سے کپڑوں کی بکنگ کر چکے ہیں ،اب بجلی نہ ہونے سے انہیں کپڑوں کی سلائی کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ،بروقت سلائی نہ ہونے سے جہاں ان کا کاروبار متاثر ہو گا وہاں کاروباری ساکھ بھی شدید متاثر ہو گی ۔سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سیت پور اور گردو نواح میں ایس ڈی او واپڈا خیر پور سادات نے غیر اعلا نیہ خود سا ختہ لوڈ شیڈنگ کر رکھی ہے جس کا دورانیہ اٹھا رہ سے بیس گھنٹوں پر مشتمل ہے جس سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے جب کہ روزہ دار شدید گرمی میں نڈھال ہو جا تے ہیں گھروں میں استعمال اور مسا جد میں وضو کیلئے پانی تک دستیاب نہیں ہو تا مسجدوں میں بیٹھے معتکفین گرمی کی شدت سے پر یشان ہیں نما زوں کے اوقات میں بھی جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کی جا تی ہے اور عوام کو پر یشان کیا جا تا ہے جب بھی ایس ڈی او خیر پور سادات کو بجلی بند ہو نے کی شکایت کی جا تی ہے تو شکایت کا ازالہ کر نے کی بجائے ہتک امیز رویہ اختیار کر تا ہے اور صارفین کو کہتا ہے جو کچھ کر نا ہے کر لو سیت پور کی بجلی بند رکھوں گا ایکسین واپڈا علی پور نے بھی عر صہ دارز سے چپ سا دھ رکھی ہے اور اطلا ع دینے کے باوجود کو ئی بھی ایکشن نہیں لیتا چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود محلہ کنٹرول کی بجلی بحال نہ ہو سکی ہے اور گر نے وا لے بجلی کے کھمبے ابھی تک واپڈا والوں کا منہ تک رہے ہیں جب کہ سیت پور میں تعینات لائن سپرینٹنڈنٹ نے سیت پور میں آنے کی بھی زحمت گوارہ نہ کی ہے صارفین واپڈا سیت پور نے فوری طور پر نہ اہل عملہ کو تبدیل کر نے اور فوری طور پر سیت پور میں غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا بھی مطا لبہ کیا ہے صحا فیوں سے سے گفتگو کر تے ہوئے صارفین واپڈا نے کہا کہ نہ اہل ایس ڈی واپڈا خیر پور سادات اور لائن سپرینٹنڈنٹ سیت پور کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو عوام سٹر کوں پر آنے پر مجبور ہو جا ئے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...