شمن آباد، مدنی چوک، ممتاز آباد کے ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازاروں میں عید سٹالز سج گئے

شمن آباد، مدنی چوک، ممتاز آباد کے ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازاروں میں عید سٹالز ...

ملتان(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر شمس آباد،مدنی چوک اور ممتاز آباد کے ائیر کنڈیشنڈ بازاروں میں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

عیدالفطر کی مناسبت سے عید سٹالز سجادئیے گئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی کیلئے چوڑیاں،فینسی شوز،کراکری،بچوں کے کھلونے اور مہندی لگوانے کیلئے بھی ایک الگ سے سٹال لگایا گیا ہے اور ان تمام سٹالز کی رنگین لائٹوں سے آرائش کی گئی ہے شمس آباد کے ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازار کے دورے پر آنیوالی مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی خولہ امجد نے پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے چینی اور آٹا کی مد میں شہریوں کو اربوں روپے کی سبسڈی سمیت رمضان بازاروں میں دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء بھی مارکیٹ کے مقابلے میں قدرے کم نرخوں میں فراہم کررہی ہے جس کے باعث شہر کے تمام طبقات ان بازاروں سے استفادہ کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں پہلی بار ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازاروں کے انعقاد کا تجربہ نہایت کامیاب رہا ہے کہ لوگ اس سخت گرمی کے موسم میں بھی ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے جوق در جوق آرہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان بازاروں میں عید بازار کاانعقاد خوش آئند ہے پنجاب حکومت سے کہوں گی کہ آئندہ رمضان بازاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ مزید شہری ان بازاروں سے استفادہ کرسکیں دریں اثناء شمس آباد رمضان بازار کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ طاہر زیدی نے پاکستان کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کی ہدایت پر25رمضان المبارک سے چاند رات تک شہر کے تمام ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازاروں کو سحری تک کھلا رکھا جائے گا تاکہ شہری بالخصوص خواتین اچھے اور پرسکون ماحول میں ارزاں نرخوں پر اشیاء کی خریداری کرسکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...