نشتر گھاٹ پل بچاؤ کے سلسلے میں سرائیکی تنظیموں اور کسانوں کا احتجاج، دھرنا

نشتر گھاٹ پل بچاؤ کے سلسلے میں سرائیکی تنظیموں اور کسانوں کا احتجاج، دھرنا

مٹھن کوٹ،خان پور،راجن پور(نمائندگان ) سرائیکی تنظیموں کا خان پور میں کچہری روڈ بلاک کرکے بے نظیر بھٹو برج بچاؤ کیلئے مظاہرہ اور دھرنا،تخت لاہور،جاگیرداروں کے خلاف شدید نعرے بازی،مٹھن کوٹ سے نامہ نگار،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی کے مطابق خوا جہ محمد عا مر فرید کو ر یجہ نے بینظیر بھٹو برج کے را ستہ کو بچا نے کیلئے فوج اور رینجرز سے مداخلت کی اپیل کر دی چا چڑاں اور کو ٹ مٹھن شر یف برج لو گو ں کے 70سا لہ خوا ب کی تعبیر ہے سا زشی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

عنا صر خوا ب کو چکنا چور کر نا چا ہتے ہیں نشتر گھاٹ بے نظیر بر ج کی دفا عی لحاظ سے اہم پوزیشن ہے پا ک فوج اور رینجرززمین بر ج کے را ستہ کو کٹ لگا نے کی سا زش کا میا ب نہ ہو نے دیں ان خیالا ت کا اظہا ر ملک کی ممتا ز مذہبی و سیا سی شخصیت سا بق مشیر وز یر اعظم ممبر اسلا می نظر یا تی کو نسل پا کستا ن خو اجہ محمد عا مر فرید کو ر یجہ نے میڈیا کے نما ئندو ں سے گفتگو کرتے ہو ئیکیا،انہوں نے کہا کہمنصو بہ آخری مرا حل میں ہے تو سا زشی عنا صر نے نیا جا ل نیا کردار ادا کر کے پل کو مذ ید 3 سال تک لیٹ کروا نے کا منصو بہ بنا لیا ہے خوا جہ محمد عا مر فرید کو ر یجہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بر ج کے را ستہ کو کٹ لگا نے میں روکا وٹ بنیں گے اور اسکا احتجا ج پو رے جنو بی پنجا ب میں ہو گا ۔دریں اثناء سرا ئیکستا ن قو می اتحاد کے زیر اہتما م خان پور کچہری میں نشتر گھا ٹ پل بچا ؤ کے حوا لے سے ایس کیو آئی کے سر برا ہ و خانوادہ فر ید ؒ کو ٹ مٹھن شر یف خوا جہ غلا م فر ید کو ر یجہ کی قیا دت میں دھر نا دیا گیاجس میں سرا ئیکی ایکشن کمیٹی کے سر برا ہ راشد عز یز بھٹہ ،نور تھہیم ایڈووکیٹ ،ارشد خان جتو ئی سا بق نا ظم کو ٹلہ پٹھا ن ،طارق خا ن جتو ئی ایڈووکیٹ،جا م عتیق ایڈووکیٹ،جا م فیض اللہ ،بلا ل نا ئچ ،جا م افتخار لا ڑ ، جا م محمد اظہر ، آصف دھریجہ ، ارشد پنوار ، مقصو د دھریجہ ، آفتا ب رند ، میا ں اللہ بخش ، سمیت سینکڑو ں افراد نے شر کت کی اس دھر نے سے خطاب کرتے ہو ئے ایس کیو آئی کے سر برا ہ خوا جہ غلام فر ید کو ر یجہ نے کہا کہ نشتر گھا ٹ پل سرا ئیکی وسیب کے دو ڈیثرن بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کی ریڑھ کی ہد ی ہے، 21جو ن کو برو ز بد ھ را جن پور چو ک کچہری میں دن گیا رہ بجے نشتر گھا ٹ پل بچا ؤ دھر نا دیا جا ئیگا اور کو ٹ مٹھن شریف سے ڈیر ہ غازی خا ن کمشنر آفس تک ما رچ لا ہور اور اسلا م آبا د تک ما رچ کر سکتے ہیں،اس موقع پر نشتر گھا ٹ پل بچا ؤ کے حوا لے سے خانپور میں ایکشن کمیٹی کا اعلا ن کیا گیا جس میں سرا ئیکی ایکشن کمیٹی کے سرا برا ہ راشد عز یز بھٹہ ،جا م عتیق ایڈووکیٹ ،نو رتھہیم ایڈووکیٹ ، جا م افتخار لا ڑ ،ارشد خا ن جتو ئی ، جا م اطہر بزدار کے نا م شا مل ہیں ایکشن کمیٹی احتجا جی تحریک کو کا میا ب کر نے کیلئے عوام سے را بطہ کر یگی ۔پاکستان کسان بورڈ کا اجلاس کسان بورڈ کے صدر راؤ شوکت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شہید بے نظیر بریج کی اپروچ روڈ میں کٹ لگانے کے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے راؤ شوکت علی نے کہا کہ،اگر روڈ کو توڑا گیا تو 2010 ؁ کے فلڈ سے بھی زیادہ تباہی علاقے کا مقدر بنے گی لاکھوں ایکڑ کچے میں کاشتہ فصلیں تباہ ہو جائیں گی ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار راجن پور نے بے نظیر شہید اپروچ روڈ میں کٹ لگانے کے خلاف آج 20جون کو پورے ضلع راجن پور میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 21جون کو پنجاب بھر میں وکلاء ہڑتال کریں گئے یہ بات ڈسٹرکٹ بار راجن پور کے صدر رانامختار احمدایڈووکیٹ نے یہاں بتائی انہوں نے کہا کہ اپروچ روڈ کو توڑنے کی سازش میں با اثر وڈیرے شامل ہیں ۔خان پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ کی زیرصدارت سرائیکی قوم پرست تنظیموں کا ہنگامی اجلاس جام عتیق مصطفی بھائیو ایڈووکیٹ کے دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سرائیکی ایکشن کمیٹی کے چےئرمین راشد عزیز بھٹہ ،سرائیکستان قومی کونسل کے ضلعی صدر مقصود دھریجہ ،سرائیکی فاؤنڈیشن پاکستان کے چےئرمین جام اظہر مراد ،سرائیکستان قومی پارٹی کے سربراہ جام ارشد پنوار ،سرائیکی قوم پرست رہنماء سردار ارشد خان جتوئی ،سرائیکستان قومی موومنٹ کے ضَعی صدر جمشید دھریجہ ،سرائیکی رہنماؤں ریاض دھریجہ ،سعید دھریجہ نذیر بزمی ،شہزاد حسن بھٹہ،طارق خان ایڈووکیٹ ،سردار اکمل خان بلوچ ،سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی نائب صدر جام افتخار لاڑ ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں نشتر گھاٹ محترمہ شہید بینظیر بھٹو بج ایکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،چےئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ اس فورم کے تحت ہم سرائیکی علاقے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیں اور بینظیر بھٹو برج کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔سرائیکی تنظیموں کا خان پور میں کچہری روڈ بلاک کرکے بینظیر بھٹو برج(نشترگھاٹ پل) بچاؤ مظاہرہ اور دھرنا ،حکومت پنجاب ،تخت لاہور ،سرداروں اور جاگیرداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔پاکستان سرائیکی فاؤنڈیشن کے چےئرمین جام اظہر مراد نے کہا کہ پنجاب حکومت ظالم حکومت ہے جو سرائیکی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ،حکومت تمام ترقیاتی کام لاہور ،فیصل آباد اور گجرات کروارہی ہے اور سرائیکی عوام کے اہم منصوبہ نشترگھاٹ پل کو ختم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررکھی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سرائیکستان قومی کونسل کے ضلعی صدر مقصود دھریجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرائیکی وسیب کوئی بھی اہم منصوبہ نہیں دیا لیکن ایک منصوبہ جو سابقہ پی پی پی دور میں ملا اب اس کو بھی ختم کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے ۔پیپلزپارٹی لائرز فورم کے رہنماء سردار اکمل خان بلوچ ایڈووکیٹ،سینئر سرائیکی رہنماء و دانشور نور احمد تھہیم ایڈووکیٹ ،سرائیکی قوم پرست رہنماء سردار ارشد خان جتوئی ،سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنماء جام فیض اللہ نے کہا کہ ہم مقدمات جیلیں اور ہتھکڑیوں سے گھبرانے والے نہیں ،خواجہ غلام فرید کوریجہ کی قیادت میں نشترگھاٹ پل کے منصوبے کو بچائیں گے۔سرائیکستان قومی پارٹی کے چےئرمین جام ارشد پنوار نے کہا کہ نشترگھاٹ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے سود مند ہوگا کیونکہ نشترگھاٹ پل سے گزر کر ہم پورے سرائیکی وسیب کی عوام ایک ہوسکتے ہیں۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے کچہری روڈ پر تپتی دھوپ میں علامتی دھرنا دیا ۔بعد ازاں سنی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل جواد حسن گل نے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ سے ملاقات کی اور نشترگھاٹ کے اہم مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔جواد حسن گل نے خواجہ غلام فرید کوریجہ کو یقین دلایا کہ سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے نشترگھاٹ پل کے اہم مسئلہ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق سابق صوبائی وزیر سردار زاہد محمود خان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ نشتر گھاٹ سے بے نظیر برج اپروچ روڈ توڑنے کی ہرسازش ناکام بنادیں گے۔

نشتر گھاٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...