ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق، گھریلو حالات سے دلبرداشہ، مرد، خاتون کی خودکشی، لاش برآمد

ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق، گھریلو حالات سے دلبرداشہ، مرد، خاتون کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، محسن وال، جام پور ، کوٹ سلطان، کروڑ لعل عیسن (کرائم رپورٹر، نمائندگان) مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ‘ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون اور جوان کی خودکشی ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق بہاولپور بائی پاس کے قریب نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچی لاش کو تحویل میں لیا بتایا گیا ہے کہ لاش 40سالہ شخص کی ہے (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
تاہم اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح نہیں۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے نشتر سرد خانے لاش منتقل کردی۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق میاں چنوں تلمبہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 20سالہ نوجوان عبدالرحمن ولد محمد یار سکنہ بستی کبیرسنپا ل موقع پر جاں بحق ہوگیا،دوسری طرف نامعلوم ڈرائیو رفرار ہوگیا۔ جام پور سے نامہ نگار کیمطابق انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لا پر واہی کا سلسلہ نہ تھم سکا انڈس ہائی وے ڈیرہ چونگی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائی جو کہ سودا سلف لینے کیلئے بازار آ رہے تھے کو بس نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں معروف معالج ڈاکٹر اقبال دستی کے سالے شوکت خان بزدار کے جواں سال بیٹے احمد حسن اور حیدر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور لایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ ہوتے ہوئے احمد حسن جاں بحق ہو گیا جبکہ حیدر کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا دریں اثناء کراچی سے آنے والی تیز رفتار کوچ نے موٹر سایکل سوار مقامی ڈاکٹر محمد اقبال دستی کے بھانجے احمد حسن جس کی عمر بیس سال کو ٹکر ماردی جس سے وہ ہلاک ہو گیا ۔ ان کی نمازجنازہ مرکزی عید گاہ جام پور میں ادا کی گئی جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ کوٹ سلطان سے نامہ نگار کیمطابق یونین کونسل سونہارا وساوا کے موضع سوہیہ میں 44سالہ شخص قادر بخش ولد خدا بخش نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ،ورثاء نے نعش کا پوسٹ مارٹم اور کسی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کیمطابق کروڑ لعل عیسن کے نواحی چک 99الف ٹی ڈی اے رہائشی مشتاق احمد کی زوجہ (ف)نے گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی مشتاق حسین کے کزن عبد الستار نے بتایا کہ (ف)کا خاوند مشتاق حسین آرمی میں ملازم ہے اور اسکی لاہور پوسٹنگ ہے ، گھر میں میاں بیوی کے درمیان اختلافات تھے گزشتہ روز دوپہر تین بجے کے قریب جب ہم مشتاق کے کمرے میں گئے اسکی بیوی (ف)پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی جس پر ہم نے کروڑ پولیس کو اطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ۔دوسری جانب تفتیشی افسر محمد شفیع نے بتایا کے واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ٹریفک حادثات