فائنل میچ کے بعد بھارتی اورپاکستانی کھلاڑی ایک ہو گئے ، ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

فائنل میچ کے بعد بھارتی اورپاکستانی کھلاڑی ایک ہو گئے ، ویڈیو نے سب کو حیران ...
فائنل میچ کے بعد بھارتی اورپاکستانی کھلاڑی ایک ہو گئے ، ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

  


اوول (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک ہو گئے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سرفراز الیون کو مبارکبادیں دیں اور میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوب سراہا ۔ 

تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں فتح کا جشن منانے کے بعد بھارتی پلیئرزاور قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک ہو گئے ، شعیب ملک اور دیگر کھلاڑی اوول گراﺅنڈ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہے اور میچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کر کے خوب مسکراتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ۔

ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم فائنل میچ ہارنے کے بعد اوول گراﺅنڈ میں اترے ہوئے چہروں کے ساتھ موجود ہے جن کے درمیان شعیب ملک اور بابر اعظم اور جنید خان کھڑے ہیں اور دوستوں کی طرح خوش گپیوں میں مصروف ہیں ۔

ان مناظر کو دیکھ کر گراﺅنڈ میں بیٹھے دونوں ٹیموں کے مداح بھی خوب لطف اندوز ہوئے کیونکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی میچ کے بعد اس طرح کے مناظر سامنے نہیں آئے اور لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جس طرح پاکستان اور بھارتی حکومتوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ہے بلکل اسی طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی دوستی نہیں ہو گی ۔

ان مناظر کی ویڈیو بھی دیکھیں۔

مزید : کھیل


loading...