محکمہ موسمیات نے جمعرات تک پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے جمعرات تک پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں پری مون سون ...
محکمہ موسمیات نے جمعرات تک پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ۔

ترجمان راشد بلال کا کہنا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ،سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کابھی امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں47، دالبندین46، بھکر، دادو، جیکب آباد، سبی، شہید بینظیر آباد45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔