جرمنی میں پردیسوں کاافطار لنگر
برلن (راشد بلال سے)جرمن کے شھر ہائیڈلبرگ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سید نوید شاہ نے پاکستانی بھائیو ں کے لئے افطار لنگر کا اھتمام کیا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی ۔
روزہ افطاری سے قبل تمام مسلم ممالک اور بلخصوص پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ پاک تمام مسلم ممالک کی حفاظت اور تمام مسلمانوں کے روزے قبول فرمائے . ڈیلی پاکستان آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید شاہ نے کہا کہ روزہ ایثار اور قربانی کا نام ھے. یہ تقویٰ اور پرہیز گاری کا درس دیتا ھے ،پر دیس میں روزہ رکھنا پاکستان کی نسبت کافی مشکل ہے۔کیونکہ یہاں نا کہیں سے آذان کی آواز آتی ھے اور نا ہی گلی کوچوں میں کوئی سحری کے وقت اللہ کے نام کی صدا دیتا ہے . اس کے باوجود پردیسی اپنے اللہ کی عطا سے روزے رکھتے ہیں۔