اللہ کے نبیﷺ نے جس سرجری کو پسند کیا آج پوری دنیا اسکی دیوانی ہے

اللہ کے نبیﷺ نے جس سرجری کو پسند کیا آج پوری دنیا اسکی دیوانی ہے
اللہ کے نبیﷺ نے جس سرجری کو پسند کیا آج پوری دنیا اسکی دیوانی ہے

  


لاہور(حکیم ایم خالد قاضی)دنیا بھر میں قدیم طریقہ علاج کپنگ تھیراپی(حجامہ)کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔حجامہ(پچھنے لگوانا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور سرجری کامتبادل ایک بہترین علاج ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود پچھنے لگوائے اور دوسروں کو ترغیب دی۔ اس سلسلے میں بیسیوں مصدقہ احادیث مبارکہ موجود ہیں۔حجامہ گرم اور سرد دونوں علاقوں میں مفید ہے۔ چین کا یہ قومی علاج ہے جبکہ حجامہ عرب ممالک اور جنوب مشرقی ایشیا میں صدیوں سے رائج ہے۔قدیم طب یونانی طریق علاج میں صدیوں سے حجامہ شامل ہے جبکہ نیشنل کونسل فارطب حکومت پاکستان بھی اس سلسلہ میں جلد ہی کورسز اورورکشاپس متعارف کروا رہی ہے۔ حجامہ اپنی افادیت کی وجہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO) سے منظور شدہ ہے امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے آلٹرنیٹو میڈیسن کے شعبوں میں حجامہ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔امریکہ ‘فرانس اور برطانیہ میں اس حوالے سے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں۔ہالی وڈ کے متعدد اداکار اور اداکارائیں قدیم یونانی طریق علاج کے مطابق جونکوں سے علاج‘فصداور حجامہ سے مستفید ہو چکے ہیں۔یہ امر خوش آئند ہے کہ پاک و ہند میں بھی حجامہ پروموٹ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں استعمال ہونے والے آلات کی مینوفیکچرنگ کراچی میں شروع ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں مستعمل ان آلات کی زیادہ تر مینوفیکچرنگ چائنہ میں ہو رہی ہے۔ 

حجامہ سینکڑوں امراض میں مفید ثابت ہو رہا ہے حجامہ خون صاف کرتا ہے اور حرام مغز کو فعال بناتا ہے۔ شریانوں پر اچھا اثر ہوتا ہے پٹھوں کے اکڑا ئوکو ختم کرنے اور سٹریس و ٹینشن کےلئے مفید ہے دمہ ‘پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کےلئے مفید ہے سردرد دردِ شقیقہ اور دانتوں کے درد کو آرام دیتا ہے آنکھوں کی بیماریوں میں مفید ہے رحم کی بیماریوں اور ماہواری کےلئے مفید ہے۔ گنٹھیا اور عرق النسامیں مفید ہے فشار خون میں آرام پہنچاتا ہے کندھوںسینہ اور پیٹھ کے درد میں مفید ہے کاہلی سستی اور زیادہ نیند آنے کی بیماریوں میں مفید ہے ناسور‘کیل مہاسوں اور خارش میں مفید ہے دل کے ضعف اور دردِ گردہ میں مفید ہے مواد بھرے زخموں کےلئے مفید ہے الرجی میں مفید ہے جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو اس جگہ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ حجامہ صحت یاب لوگ بھی کرا سکتے ہیں کیونکہ یہ سنت ہے اور اس میں بیماریوں سے بچاو ¿ ہے۔معالجین حجامہ‘ پچھنا کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد دستانے ریزر بلیڈ اور گلاس کو احتیاط کے ساتھ ضائع کر دیں اور انہیں دوبارہ استعمال مت کریں اور بہتر یہ ہے کہ انہیں زمین میں دبا دیں جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...